بھٹکل:26/نومبر (ایس او نیوز)محکمہ تعلیمات عامہ کے سرکلر کے تحت 26نومبر بروز سنیچر کو شمس انگلش میڈیم اسکول میں ’’یوم ِ دستور ‘‘ منایا گی ا۔ اس موقع پر طلبا سے مخاطب ہوکر ادارے کے سکریٹری محمد طلحہ سد ی باپا نے کہاکہ دنیا کے تمام ممالک کے دستور کا موازنہ کریں تو ہمارے ملک کا دستور بہت اعلیٰ ہے۔ اس کی تمہید میں بتایا گیا ہے کہ یہ دستور انسانی اقدار کی تحفظ کرتاہے ، انہوںنے طلبا کو دستور کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ہمارا دستور ہمیں جینے ، بولنے ، اپنے من پسند دھرم کا اختیار کرنے اور اس پر عمل کرنے اور اس کی طرف عوام کو دعوت دینے کی آزادی دیتاہے ۔ لیکن آج دیکھتے ہیں کہ د ستور مخالف سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں، دستور کے مطابق زندگی گزارنا ہی مشکل ہورہاہے، ہماری غذا، لباس وغیرہ پر قد غن لگانے کی کچھ دستور مخالف قوتیں کوشش کررہی ہیں۔
نیو شمس اسکول کی پرنسپال فہمیدہ ڈاٹا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں سب سے پہلے دستور کو سمجھنا بہت ضروری ہے، ایسے پروگرامات کا انعقاد طلبا کے لئے مفید ہونےکی بات کہی۔ شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول کے صدر مدرس ایم آر مانوی نے دستور کا تعارف پیش کیا۔ استاد شازیر حسین نے دستور کی تمہید پرروشنی ڈالی، پرشانت بھٹ نے آزادی، بھائی چارگی ، مساوات کے متعلق اپنے خیالات کااظہار کیا۔ اس موقع پر طلبا نے آئین کے مقاصد کو اجاگرکرنے والے پلے کارڈ کی نمائش کی۔